منگلورو15؍نومبر(ایس او نیوز) منشیات اور معاشی جرائم(نارکوٹکس اینڈ اکنامک کرائمس) سے متعلق پولیس کے شعبے نے ایک نوجوان کو گانجہ فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتارشخص کا نام کے متھن شیٹی (۴۱سال) ہے، جو بلّال باغ کا رہنے والا ہے۔جب وہ مناگُڈّا کے مقام پر گانجہ فروخت کرنے کی کوشش میں تھاتو پولیس نے اسے دبوچ لیااور اس کے قبضے سے 1.3کیلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا ۔اس کے علاوہ ملزم کی یاماہا آر ایکس موٹر بائک اورایک موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت کا اندازہ 90ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
گانہ سمیت ملزم کو گرفتار کرنے کی یہ مہم سنٹرل سب ڈیویژن کے اے سی پی بھاسکر اوکلیگاکی قیادت میں پولیس انسپکٹر محمد شریف اور دیگر اسٹاف نے انجام دی۔